رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن  صنم جاوید کو پولیس نے ایک اور مقدمے میں گرفتار کر  لیا۔  مسلم لیگ ن ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور پولیس نے صنم جاوید کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ کے لیے سیشن کورٹ میں پیش کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج خالد وزیر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ سے تفتیش کرنی ہے، جمسانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...