لاہور (نوائے وقت رپورٹ) 38کلو میٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈکے میگا پراجیکٹ پر 12فیصدکام مکمل ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ سواں پر بنائے گئے عارضی پل کا بھی معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر تیزی رفتاری سے کام کرنے پر ایف ڈبلیو او کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل کے لئے 2برس کی مدت رکھی گئی ہے تاہم پوری امید ہے کہ اگست تک مکمل کر لیں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ ایک طرح سے موٹروے پراجیکٹ ہے اور راولپنڈی رنگ روڈ کا پراجیکٹ پنجاب کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ 38کلو میٹر رنگ روڈ پر 5بڑے انٹرچینج بنائے جائینگے۔ لینڈ ایکوزیشن کے لئے پورا معاوضہ مالکان کو دیا جائے گا، کسی کا ایک روپیہ بھی نہیں رہنے دیں گے۔ دو دو چھہ ڈیم پر بھی کام جاری ہے۔ ڈیم کی تعمیر سے راولپنڈی کے شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل ہوگا۔ راولپنڈی کے کچہری چوک میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے توسیعی منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ مری کے ہسپتال کے ایشوز کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔ 10ماہ میں پولیس سمیت ہر محکمے میں جتنی پروموشن کی گئی ہے گزشتہ 10برس میں اتنی پروموشن نہیں ہوئیں۔ ترقی ہر ملازم کا حق ہے جو ہم نے دیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے منصوبے ایک طرف اور راولپنڈی کے منصوبے ایک طرف۔ انتخابات کا تمام عمل الیکشن کمشن کر رہا ہے۔ جہاں پر کوئی شکایت آئی ہم نے الیکشن کمشن سے قبل خود ایکشن لیا۔ انتخابی مہم ہر ایک کا حق ہے اور پنجاب حکومت آزادنہ اور شفاف الیکشن کے لئے معاونت کر رہی ہے۔ امید ہے کہ اگلی حکومت ہماری رفتار سے بھی تیز منصوبوں پر کام جاری رکھے گی۔ ہولی فیملی راولپنڈی کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ 31 جنوری تک مکمل کریں گے۔ 32سال کے بعدمحکمہ بیت المال جدت کی راہ پر آگیا ہے۔ محسن نقوی نے وظائف اورامدادی رقوم کیلئے بیت المال پورٹل/ایپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ پورٹل/ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مستحقین اورضرورت مندوں کو بیت المال پورٹل/ایپ کے ذریعے امداد آسانی سے میسر ہو گی۔ امداد اور سکالر شپ کیلئے بیت المال پورٹل/ایپ کے ذریعے درخواست دی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی وظائف، میرج گرانٹ کیلئے اپلائی کیا جا سکے گا۔ خصوصی افراد اور ضرورت مند بھی بیت المال پورٹل/ ایپ کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔ علاج معالجے کیلئے بھی بیت المال پورٹل /ایپ سے اپلائی کیا جا سکے گا۔ درخواست دہندہ کے اپلائی کرنے پر متعلقہ ضلع سے تصدیق کے