8فروری کو فیصلہ کرنا ہے کون تخریب کار، کون معمار: شہباز شریف

شیخوپورہ+فاروق آباد (نمائندہ خصوصی/ نامہ نگارخصوصی/ نامہ نگار)  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدروسابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ 8 فروری کا دن الیکشن کا نہیں بلکہ ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کا دن ہے نوجوان انشاء اللہ’’ شیر‘‘ کے نشان پرمہریںلگا کر ثابت کردیںگے میاںنواز شریف قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔پاکستان کے پاس اگر تیل ،گیس نہیں ہے تو کوئی بات نہیں،الحمد للہ نوجوان نسل ہی ہمارا سرمایہ واثاثہ ہیں یہی ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردارادا کریںگے۔ 8 فروری کو کامیابی کے بعد پاک وطن سے غربت،مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ کیساتھ ساتھ کشکو ل کو ہاتھ سے گرا کر توڑنا ہے نوجوانوں نے ووٹ ڈالتے وقت دیکھنا ہے لیڈر کون ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے فاروق آباد میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پرسابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ، سردار عرفان ڈوگر ، محمدعارف سندھیلہ،چودھری سجاد حیدر گجر،محمودالحق شاہین ، حاجی محمدنواز، حلقہ پی پی 143 کے امیدوار جہانزیب خان ،حلقہ پی پی 139 کے امیدوار حاجی طارق محمودڈوگر ، حلقہ پی پی 144 کے امیدوار رانا طارق محمود آف گرمولا،سابق ناظم سردار فیصل ڈوگر، سابق چیئرمین بلدیہ عمر دلبر ڈوگر،نواب آف پٹیالہ سردار شہزاد ڈوگر،رانا ممتاز محمود مون خان سمیت پارٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انشاء اللہ اسی طرح 8 فروری کوٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر ووٹ ڈالنے نکلے گا اور پاکستان کی سالمیت سے کھلواڑ کرنیوالوں کو ووٹ کی طاقت سے بہا لے جائیگا۔  نواز شریف نے 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ، نوجوانوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دئیے، دہشت گردی کا خاتمہ کرایا اور سڑکوں کا جال بچھایا،ہسپتالوں میں علاج مفت کرایا گردے کے ٹرانسپلانٹ کا ہسپتال بنایالیکن دوسری جانب وہ کون تھا ،جس نے پی کے ایل آئی کا بیڑا غرق کردیا؟ وہ کون تھا جس نے تعلیمی وظائف ختم کردئیے؟انہوںنے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ دلخراش تھا، 76 سال سے کشکول ہمارے ہاتھ میں ہے، ہم نے نوجوانوں کو گالم گلوچ نہیں سکھائی، ہم نے نوجوانوں کو پتھر مارنا نہیں سکھایا، ہم نے نوجوانوں کو جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر پتھراؤ کا نہیں کہا، 9 مئی کو شہداء کے بچوں اور عزیزوں پر کیا گزری ہوگی؟۔ْ ہمارے ہاتھ میں کشکول ہے، ۔ 8 فروری کو فیصلہ کرنا ہے کون تحریب کار ہے کون معمار ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف پیار اور محبت کے پھول برسانے آیا ہے، اینٹوں کے بھٹوں سے جبر نوازشریف نے ختم کرایا تھا، گزشتہ 5 سال میں ملک میں بربادی ہوئی، ہمارے برادر اور دیگر ممالک سے تعلقات خراب ہوگئے،سابق وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ملک کی خدمت کے لیے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ہم نے گالی گلوچ اور الزام تراشی نہیں کی، جنہوں نے گالی گلوچ کی اللہ ان سے حساب لے گا، میں کوئی رام کہانی اور بول بچن سنانے نہیں آیا، نوازشریف نے یہ سب کرکے دکھایا ہے، یہ درست ہے جب میں وزیراعظم تھا مہنگائی تھی لیکن ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔  8 فروری کو لوگ ووٹ دالتے وقت لیڈر کا ماضی دیکھیں گے، آتھ فروری کو عوام نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا تو ہم جان لڑادینگے، بچوں کو بہترین تعلیم دلوائیں گے، پانچ سال ملک ی بربادی ہوئی۔ 

ای پیپر دی نیشن