لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ الیکشن اپنی مقررہ تاریخ 8 فروری کو ہی ہونے چاہئیں۔مولانا فضل الرحمن ایسی باتیں نہ کریں جو انتخابات کو سبوتاز کرنیو الی ہوں۔ انہیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ سب سے زیادہ شہادتیں جیالوں اور اس کی لیڈر شپ نے دی ہیں۔اس کے باوجود جیالے یہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کی شاہراہ پر چل پڑے اور الیکشن مقررہ وقت پر ہوجائیں۔