لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن عمان کے سیکریٹری اطلاعات اعجاز مہاروی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ کے نظریاتی اور باوفا کارکنوں کی آواز بلند کر کے انہوں نے دنیا بھر کے پارٹی کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں۔جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسقط میں مسلم لیگ عمان کے صدر محمد علی فضل کی صدارت میں ہونے والی ایک میٹنگ میں کیا۔اعجاز مہاروی نے کہا کہ حمزہ شہباز کی کارکن دوستی نہایت قابل تحسین ہے۔جس نے پارٹی ورکرز میں ایک نیا جوش و ولولہ اور جذبہ پیدا کر دیا ہے۔کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن اس کا سرمایہ ہوتے ہیں اور حمزہ شہباز شریف نے کارکنوں کے حق میں آواز بلند کر کے ان میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔حمزہ شہباز شریف خود پارٹی کا حقیقی سرمایہ ہیں جو طویل قید و بند کاٹنے کے باوجود استقامت اور حوصلے کی دیوار بن کر ڈٹے رہے۔ کارکن حمزہ شہباز کی قربانیوں کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی سیاسی قیادت پر فخر کرتے ہیں۔
حمزہ شہباز کی کارکن دوستی نہایت قابل تحسین ہے:اعجاز مہاروی
Dec 31, 2023