سراج الحق کے دستخط شدہ پارٹی ٹکٹس امیدواروں کو جاری کر دئیے :فرید پراچہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر و سیکرٹری الیکشن سیل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دستخط شدہ پارٹی ٹکٹس امیدواروں کو جاری کرا دئیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کی خواتین نے 5 فیصد جنرل نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دی گئی ۔وہ منصورہ میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں حافظ سیف الرحمن،فرحان شوکت ہنجرا،عمران ظہور غازی،ایاز عمر،عنایت الرحمن،ظفر نکیانہ اور عمر فاروق نے شرکت کی۔جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ کو این اے 123واین اے128،امیر العظیم کو این اے126،میاں محمد اسلم کواین اے46،صاحبزادہ طارق اللہ کو این اے5،حافظ نعیم الرحمن کو این اے250،جاوید قصوری کو این اے4 12،مولانا عبد الاکبر چترالی کو این اے 1،خلیق احمد بٹ کو این اے 130 ودیگر امیدواران کو ٹکٹس جاری کر دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن