انجمن حمایت اسلام کے صدرسیّد ضیا حیدر رضوی سپردِ خاک ،آج رسم قل

Dec 31, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن حمایت اسلام کے صدر سیّد ضیا حیدر رضوی مرحوم کی نمازِ جنازہ محمدی مسجد حالی روڈ، گلبرگ میں ادا کی گئی، جس میں تمام شعبہ ہاے حیات اورمکاتیبِ فکر سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں شخصیات نے شرکت کی، جن میں حسن عسکری رضوی، سیّد طیب حسین رضوی، سیّد سجاد حیدر رضوی، سیّد یوسف جمیل حسین رضوی، سیّد اسد حیدر، جسٹس (ر) رستم علی ملک، جسٹس (ر) سیّد سخی حسین بخاری، میاں محمد منیر، جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ، مرزا خادم حسین جرال، پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر راشد امجد چودھری، ولید اقبال، زوار احمد شیخ، میاں محمد سعید ڈیرے والے، سیّد محمد ایوب جعفری، مصباح الرحمن، سلمان صدیق، اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، چودھری محمد اشرف، طاہر رضا نقوی، وسیم مہدی، اجمل خان، جمیل اصغر بھٹی، حکیم ہارون عزیز جگرانوی، خواجہ مشتاق احمد، میاں افتخار احمد، آفتاب اسلام آغا، ابرار احمد خان، الطاف الرحمن، میاں خورشید انور، ایس ایم اشفاق، ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر محمد شفیق، رفیع رضا کھرل، اسد قذافی، اظہر علی سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز، سینئر وکلا، بیوروکریٹ شامل تھے۔مرحوم سیّد ضیا حیدر رضوی کے جسدِ خاکی کو فیروز پور روڈ پر واقع فردوسیہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ آج سہ پہر 3 بجے گلستانِ زہرا (امام بارگاہ) ایبٹ روڈ پر رسمِ قل کا انعقاد ہو گا اور 4بجے دعاے مغفرت کی جائے گی۔

مزیدخبریں