کاہنہ میں تجاوزات آپریشن صرف غریب لوگوں تک محدود

کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن جو کہ زونل آفیسر رائے منشا ء کی زیر نگرانی ہورہا ہے کو صرف غریب اور عام شہریوں تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ بااثر افراد کے سائن بورڈ اور سیاسی بورڈ گرین بلیٹ پر جوں کہ تو موجود ہیں۔ پنجاب میں پہلے ہی تعلیم کی کمی ہے اور حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کو سپورٹ فراہم کرنے کے دعوے تو کیے جاتے ہیں مگر دوسری طرف تعلیم کی آگاہی کیلئے لگائے گئے سکول کے بورڈ گراد ئیے گئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ تجاوزات کیخلاف آپریشن صرف ایک دھوکا ہے ۔عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر بلدیات سے اپیل کی ہے کہ اگر تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنا ہے تو پھر سب کو برابر رکھ کر کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...