یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کانووکیشن :3307 گریجوایٹس کو ڈگریاں تقسیم

لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 26 ویںکانووکیشن کے پہلے مرحلے کی پر وقارتقریب گذشتہ روز یو سی پی کیمپس جوہرٹائون میں کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، پنجاب گروپ آف کالجز سہیل افضل اور گیسٹ آف آنر سلیمہ ہاشمی تھیں۔ علاوہ ازیں پروریکٹر یوسی پی پروفیسر ڈاکٹر ہادیہ اعوان اور فیکلٹیزڈینز کے علاوہ ذہین طلباء و طالبات، اساتذہ اورمعزز مہمانان کی بڑی تعداد اس تقریب میں موجود تھی۔ کل 3307 گریجوایٹس میں سے پہلے مرحلے میں ایک رول آف آنر او رایک میرٹ سر  ٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ236  پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ، سلور اور برونز میڈلز اور30 پی ایچ ڈی گریجوایٹس کو اسناددی گئیں۔ فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ازکاء حسن رول آف آنر جبکہ فیکلٹی آف فارما سیوٹیکل سائنسز کی ماہ نور فواد میرٹ سر ٹیفیکیٹ کی حقدار قرار پائیں۔ باقی مراحل میں کل 9 فیکلٹیز کے 3307گریجوایٹس کو اسناد دی جائیں گیں۔ مہمان عزیز سلیمہ ہاشمی نے طلبہ کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا آپ خوش قسمت ہیں جن کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔پروفیسر ڈاکٹر ہادیہ اعوان نے پو زیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ سماجی ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔تقریب کے اختتام پر گیسٹ آف آنر کو سو وینئرپیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن