لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ جنوبی افریقہ نے دورہ نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 14 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں کپتان سمیت 7 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی۔ سیریز کیلئے کرکٹ جنوبی افریقہ نے 7 نئے کھلاڑیوں کیساتھ 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے والے نیل برانڈ ٹیم کی کپتانی کرینگے۔رینارڈ وین ٹونڈر، روان ڈی سوارٹ، میہلالی مپونگوانہ، شیپو موریکی، شون وون برگ اور کلائیڈ فورچن بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیبیو کرینگے۔ ڈیوڈ بیڈنگھم، زبیر حمزہ، ڈوان اولیویئر، ڈین پیٹرسن، کیگن پیٹرسن اور کایا زونڈو بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ سکواڈ 19 جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ 4 فروری اور دوسرا ٹیسٹ 13 فروری سے شروع ہوگا۔