پشاور آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا

Dec 31, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔ حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کا کام 2 سال گزرنے کے باوجودمکمل نہیں ہوسکا۔ فیلڈ لائٹس کی تنصیب کیلئے کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا جس کے سبب پشاور پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔ذرائع کے مطابق سٹیڈیم پر تعمیری لاگت بھی سوا ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزیدخبریں