لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے برگیڈیئر( ر )مسرت اللہ خان کو مشیر تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔مسرت اللہ خان سابق سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ میر طارق حسین بگٹی نے کہا کہ برگیڈیئر ر مسرت اللہ خان کے تجربات اور انکی پیشہ ورانہ خدمات سے پاکستان ہاکی میں جدت اور پیشہ ورانہ کھیل کا رجحان متعارف کرائینگے۔ کارپوریٹ سیکٹر کو قومی کھیل کی طرف مائل کرنے کیلئے سٹریٹیجک پلاننگ کی ضرورت ہے جس کیلئے بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے بارے میں بھی غور و خوض کیا جارہا ہے۔