کھوکھلے نعروں ‘ جھوٹے وعدوں کی سیاست کا دور ختم ہوچکا : امجد نذیر

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)صدر مرکزی انجمن تاجران اور حلقہ پی پی 141 کے امیدوار امجد نذیر بٹ نے کہاکہ ن لیگ اقتدار میںآکر پاکستان کو اسکے پائوںپر کھڑا کرنے کیلئے مشنری جذبہ کے تحت کام کریگی نواز شریف ملکی ترقی کا جو ایجنڈا لیکر آئے ہیں وہ حقیقی معنوںمیں نئے پاکستان کی بنیاد ثابت ہو گا اب کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ن لیگ معاشی میدان میں اہم تبدیلیوں کیلئے کام کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن