یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی خیر خواہ نہیں ہوسکتے : ملک یوسف

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) معروف سیاسی سماجی شخصیت بزرگ سیاستدان و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ملک محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کے عوام مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر غیر جانبدارانہ نتائج کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کرے، یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی خیر خواہ نہیں ہوسکتے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک ندیم یوسف ڈالو ملک عابد یوسف اور ملک حمزہ ندیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن