شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں مسلم لیگ ن تاریخی کامیابیاں سمیٹے گی اور دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی جس کے بعد نواز شریف پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے، عوام نے ن لیگ کی قیادت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے نواز لیگ عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گی، اپنے ایک بیا ن میں میاں رفاقت علی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) حقیقی معنوں میں عوام کی خادم و نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوامی خدمت کی روشن مثالیں رقم کیں۔