قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقے میں مخالفین نے فائرنگ کر کے پولیس ملازم کو زخمی کر دیا۔ کوٹ رادھا کشن دوانی مرلہ کا رہائشی 27 سالہ عماد جو کہ پولیس میں بطور کانسٹیبل ڈرائیو ملازم ہے اپنے گھر میں موجود تھا کہ نامعلو م وجوہات پر نامعلوم نے فائر مار کر اسے زخمی کر دیا،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔