قصور: پولیس کی کارروائیاں‘ 4 ملزم گرفتار‘ شراب و چرس برآمد

Dec 31, 2023

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او قاسم خان نے ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کے احکامات پر اے ایس آئی اکرم کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی کرتے ہوئے کوڑے سیال کے رہائشی ملزم پرویز سے 1 کلو سے زائد منشیات قصور کے رہائشی ارشد انصاری سے بیس لٹر شراب برآمد کر لی گئی جبکہ عثمان والا کے رہائشی ملزمان طارق اور عمران عرف مانی سے پچاس لٹر شراب بمعہ کشیدہ کرنے والے آلات بھی برآمد کر لئے پولیس نے گرفتار ہونیوالے چار ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔

مزیدخبریں