جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 139 حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد اور پرعزم ہے نواز شریف جس کو بھی ٹکٹ دیں گے اس کی انتخابی مہم میںکارکنان بھرپور شرکت کرینگے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں تمام رہنما اور کارکنان پارٹی قائد کے ایجنڈے اور ویژن کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں،اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ 8فروری کو پورے پاکستان میں (ن) لیگ ہی واضح اکثریت حاصل کرے گی ۔