شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق صوبائی وزیر اور آئی پی پی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ آئی پی پی کی ن لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ آئندہ چند روز میں طے ہوجائیگی ہم سیاسی طور پر کمزور نہیں بلکہ ایک بڑی جماعت کے طور پر 8 فرور ی ہونیوالے انتخابات میں اپنی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے اس وقت ملک جن مسائل سے دوچار ہے اس کی خاطر ہم تمام جماعتوں کیساتھ تعاون کو تیار ہیں بانی چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف کوئی سازش نہیں ہوئی بلکہ وہ مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی صحافی شیخ ناصر محمود کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر میاںتیمور خالد ، یاسر محمود ملہی، ریاض احمد چودھری،میاں ہارون خالد ، عمران امین ایڈووکیٹ، چودھری امجد علی گادھی ، شہروز گجرسمیت دیگر موجودتھے۔