حافظ آباد: سیم نالہ کے قریب سے محنت کش کی نعش برآمد

Dec 31, 2023

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے قصبہ جلالپور میں غریب محنت کش کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ناصر علی ولد محمد منشاء سکنہ برج چوریڑہ جو کہ محنت مزدوری کا کام کرتا تھا وہ مزدور ی کے لئے گیا لیکن واپس نہ آیا جس کی نعش سیم نالہ کے قریب پڑی پائی گئی جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کردیاتھا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کوثر عباس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی۔

مزیدخبریں