گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی کارکردگی سال 2023 میں شاندار رہی۔ ایمرجنسی افسر گوجرانوالہ انجینئر تیمور حسن چٹھہ کی زیر صدارت ریسکیو1122 کا اجلاس سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر ہوا ، جس میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،کنٹرول روم انچارچ محمد ثاقب منیرنے بتایاکہ سال 2023 میں ریسکیو1122گوجرانوالہ کو مجموعی طور پر 496899 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے91947 ایمرجنسی کالز تھیں ان میں 23767 روڈ ٹریفک حادثات، 56687 میڈیکل ایمرجنسی،976 آگ لگنے کے واقعات،2337 کرائم کیس، 36 بلڈنگ منہدم، 78 ڈوبنے کے واقعات اور 8066 متفرق ایمرجنسیز تھیں، ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 86898 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 38623افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 48275 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں 214 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔تمام ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم7.63منٹ رہا۔