پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سالانہ رپورٹ 2023 جاری کر دی۔رواں سال ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر پونے 3 کروڑ سے زائد کالز موصول ہوئیں۔شہریوں نے ایمرجنسی نمبر پر 2 کروڑ سے زائد غیر متعلقہ کالز کیں۔سیف سٹی نے پولیس اور ریسکیو کے ذریعے 25 لاکھ سے زائد کیسز میں شہریوں کو ایمرجنسی مدد فراہم کی۔ایمرجنسی 15 پر مختلف معلومات کے حصول کیلئے سوا 5 لاکھ کالز موصول کیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کوتفتیش میں مدد کیلئے ساڑھے 3 ہزار سے زائد کیسز میں ویڈیو شہادتیں فراہم کی گئیں۔پولیس کو انویسٹی گیشن میں مدد کیلئے 1100 سے زائد 15 ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ فراہم کیا۔ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 1500 سے زائد مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر فوری ایکشن کروایا۔سیف سٹی نے 1 ہزار سے زائد گاڑیاں، موٹر سائیکلز اور رکشے تلاش کر کے مالکان کے حوالے کیے۔فرقہ وارانہ، پرتشدد اور نفرت آمیز مواد کی تشہیر پر مبنی 2500 سے زائد سوشل میڈیا پیجز کو بلاک کروایا گیا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا کہ سیف سٹی میڈیا سینٹر نے 2600 سے زائد ویڈیوز اور بینرز کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلائی گئی۔
رواں برس پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو پونے 3کروڑ سے زائد کالز موصول
Dec 31, 2023 | 13:46