لاہور: پولیس نے صوبہ بھر میں نیو ایئر نائٹ کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے.لاہور سمیت پنجاب بھر میں 21 ہزار 413 افسر اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے. نیوایئر کے پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 2 ہزار 312 میٹل ڈی ٹیکٹرز اور ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال ہوں گے۔صرف لاہور میں 2 ہزار 373 افسر و اہلکار تعینات کئے گئے.271 میٹل ڈی ٹیکٹرز اور 236 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال ہوں گے، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلر کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی.سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نیو ایئر نائٹ پر سڑکوں پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیں، سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈسٹرکٹ ٹریفک افسروں نے مصروف شاہراہوں اور مقامات پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کردی۔آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا ہے کہ شہری ون ویلر، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں، والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں.انہیں کسی غیر قانونی کام کا حصہ ہرگز نہ بننے دیں۔
نیو ایئر نائٹ: سکیورٹی انتظامات مکمل، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 21 ہزار 413 اہلکار تعینات
Dec 31, 2023 | 17:16