مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان 8 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ، این اے 242 پر ڈیڈ لاک برقرار

مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان 8 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے لیکن این اے 242 پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

مذاکرات میں مسلم لیگ ن کے رانا مشہود، بشیر میمن، علی اکبر گجر جبکہ ایم کیوایم کے امین الحق، جاوید حنیف اور حسان صابر شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 242 پر دونوں جماعتوں میں ڈیڈلاک برقرار ہے.دونوں جماعتیں این اے 242 چھوڑنے کو تیارنہیں۔ ایم کیو ایم این اے 229 اور این اے 230 پر مسلم لیگ ن کی حمایت کرے گی. دونوں حلقوں میں صوبائی سیٹوں میں سے ایک پر مسلم لیگ ن جبکہ دوسری پر ایم کیوایم کا امیدوار الیکشن لڑے گا۔

علاوہ ازیں لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست پر ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کرے گی جبکہ این اے 242 کا حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن