اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش میں جاری گیارہویں سا¶تھ ایشین گیمز میں پاکستان کی خواتین سائیکلنگ ٹیم نے3 کلو میٹر سائیکل ریس میں سلور میڈل جیت لیا۔ ریس میں بھارت نے گولڈ میڈل اور سری لنکا کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ پاکستان کی سائیکلنگ ٹیم نے 44 دن تک لاہور میں ٹریننگ کی تھی جبکہ بھارت کی ٹیم نے آسٹریلین کوچ سے دو سال تک تربیت حاصل کی تھی۔ ڈھاکہ‘ بنگلہ دےش مےں جاری 11وےں ساﺅتھ اےشےن گےمز مےں شرکت کرنے کےلئے 8کھلاڑےوں ، 1کوچ اور 1مےنجر پر مشتمل پاکستان ووشو (کنگفو) ٹےم کا 10رکنی دستہ 2فر وری ،2010 ءکو بنگلہ دےش کےلئے روانہ ہو گا۔ کھلاڑےوں مےں سےد مراتب علی شاہ، معاذ خان، اصغر حسےن، حسےن ابراہیمی، سےد شبےر حسےن، سعےد اقبال، نازےہ پروےز اور رخسانہ حنےف شامل ہےں۔ کوچ ملک عثمان احمد جبکہ مےنجر رانا عبدالمجےد ہےں۔ سےکرٹری جنرل پاکستان ووشو (کنگفو) فےڈرےشن ملک افتخار احمد کا کہنا ہے گوکہ ٹرےننگ کےلئے مطلوبہ سہولےات نہےں مل سکی اور بنگلہ دےش کی طرف سے اےونٹس مےں ردوبدل کے بعد پاکستان کےلئے مےڈلز حاصل کرنا کافی مشکل مرحلہ ہو سکتا ہے لےکن ہمےں پوری امےد ہے اور نہ ہی کوئی حےلہ بہانے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ےاد رہے کہ 10وےں ساﺅتھ اےشےن گےمز‘ سری لنکا، مےں پاکستان ووشو (کنگفو) ٹےم نے پہلی دفعہ شرکت کرکے 2گولڈ، 4سلور اور 1 بر¶نز مےڈل حاصل کےا تھا۔