امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استشنٰی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔

Jan 31, 2011 | 19:01

سفیر یاؤ جنگ
یہ درخواست بیرسٹرظفراللھ نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری کوسفارتی استشنٰی دلوانے کے لئے امریکہ وفاقی اور صوبائی حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے اور امریکی انتظامیہ تفتیشی افسران کو وزٹ کا لالچ بھی دے رہیں ہیں۔ درخواست میں بیرسٹرظفراللھ کا موقف ہے کہ امریکی شہری کسی بھی قسم کے رحم کا مستحق نہیں ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے کئی حصوں میں پہلے بھی امریکی غیرقانونی اسلحہ سمیت پکڑے جاچکے ہیں۔ بیرسٹر ظفراللھ نے سپریم کورٹ میں اپنی درخواست میں ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایات جاری کی جائیں۔
مزیدخبریں