ہیٹی کی انتخابی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ دو فروری کو صدراتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کریں گے۔واشنگٹن میں بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ہیٹی میں انتخابات کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کا حل چاہتا ہے۔اوراس لئے وہ اہم صدراتی امیدواروں سے ملاقات کریں گی ۔ ہیٹی کو انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے علاوہ گزشتہ سال آنے والے زلزلہ سے ہونے والی تباہی کا بھی سامنا۔امریکہ ہیٹی میں زلزلہ سےہونے والی تباہی کےبعد امداد دینےوالے بڑے ممالک میں شامل ہے۔