سپریم کورٹ کیجانب سےبیرون ملک سفرکی اجازت ملنےپرسابق پاکستانی سفیرحسین حقانی ابوظبی روانہ ۔

ابوظبی روانگی سےقبل اسلام ائرپورٹ پرسابق سفیرحسین حقانی میڈیا سےبات کئےبغیرہی ائرپورٹ لاؤنج میں داخل ہوگئے۔دوسری جانب سابق سفیرکی آمد سے قبل اسلام آباد ائرپورٹ پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے تھے۔حسین حقانی سپریم کورٹ کےحکم پر بیرون ملک سفر نہ کرنےکےپابند تھے۔واضح رہے کہ میمیوگیٹ سکینڈل میں سابق سفیرحسین حقانی کوبزنس مین منصوراعجازکیجانب سےامریکی حکام کوفوج کیخلاف میمولکھنے کے الزامات کا سامنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن