صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے بیان پراپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ۔

Jan 31, 2012 | 14:13

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تواپوزیشن کی درخواست پر ناقص ادویات سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، جس کے بعد اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔ اپوزیشن کے نعروں کے جواب میں حکومتی بنچوں سے بھی نعرے بلند ہونا شروع ہوگئے اور کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ اپنے گزشتہ روز کے بیان پر معافی مانگیں۔شدید نعرے بازی کے دوران سپیکر رانا محمد اقبال ارکان سے چپ رہنے کی اپیل کرتے رہے مگرہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری رہا جس پر سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔
مزیدخبریں