ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک، تاہم کشمیراور گلگت بلتستان میںچند ایک مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

Jan 31, 2012 | 15:37

سفیر یاؤ جنگ
ملک میں سردی کی شدت کم ہونے کے باعث موسم انتہائی خوشگوارہوگیا ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم کشمیراورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اورمالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش قلات میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام اور پاراچنار میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سکردو منفی نو، استور اور گوپس میں منفی آٹھ، ہنزہ منفی سات، اسلام آباد ایک، لاہور اور ملتان پانچ، کوئٹہ اور گلگت منفی چار، مظفرآباد دو، کراچی دس، پشاور چھ، مری منفی نو اور فیصل آباد میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں