کراچی میں کل صبح سے بارہ ربیع الاول تک ڈبل سواری پر پابندی۔ دہشت گردی کی حالیہ لہرکو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں.منظور وسان

Jan 31, 2012 | 20:21

سفیر یاؤ جنگ
گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرمیں مددگار ون فائیو کے پندرہ مراکزمیں موبائل اورموٹر سائیکلوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان ان کی اولین ترجیح ہے اس کے لیےپولیس کو نئی موبائل گاڑیاں اوردیگر سامان بھی فراہم کیا جارہا ہے جس کی خریداری پانچ ارب روپے کے صدراتی پیکیج سے کی جارہی ہے۔ سندھ کے وزیرداخلہ نے کہا کہ امن وامان کی موجودہ صورتحال پرتمام ایس ایچ اوز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ دو گھنٹے صبح اور دو گھنٹے شام کوسنیپ چیکنگ کریں جبکہ پولیس اور رینجرز کو بھی مشترکہ فلیگ مارچ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے پولیس کو فری ہینڈ دینے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔
منظوروسان نے کہا کہ مشتاق شاہ کے آئی جی سندھ تعینات ہونے کے بعد چالیس ایس ایچ اوز معطل کیئے گئے لیکن ان میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے سب کچھہ پولیس اپنے طور پر کررہی ہے اس موقع پر آئی جی سندھ نے بھی خطاب کیا۔
مزیدخبریں