پی آئی سی ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، آج مزید دو اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک سوبیس ہوگئی ہے۔

آج میو ہسپتال میں زیرعلاج پچپن سالہ حاجرہ اورسروسز ہسپتال میں اکیاون سالہ ممتاز ابراہیم دم توڑ گئیں جس کے بعد پی آئی سی ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو بیس ہوگئی ہے۔دوسری جانب درجنوں مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔پی آئی سی کی جانب سے ڈیڑھ ماہ کے دوران تقریبا بیالیس ہزار مریضوں کو ادویات فراہم کی گئی تھیں تاہم ری ایکشن سامنے آنے کے بعد یہ ادویات واپس لینے کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ صحت کے حکام گھر گھر جاکر متبادل میڈیسن فراہم کررہے ہیں

ای پیپر دی نیشن