وسطی کرم ایجنسی کے علاقوںجوگی اور مرغان کنڈاؤں میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ گولہ باری بھی کی گئی جس کے نتیجے میں دس اہلکارجاں بحق اور بتیس زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں چالیس شدت پسند بھی مارے گئے۔کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔