کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان رہا،ہنڈریڈ انڈیکس آج بھی گیارہ ہزارنوسوپوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔

Jan 31, 2012 | 21:09

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمثبت ہوا اورمارکیٹ کاروبار کے دوران زیادہ تروقت گرین زون میں رہی۔ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار نو سوستتر پوائنٹس کی سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا تاہم کاروبار کے اختتام پرفوجی فرٹیلائزر اورٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں شئیرزکی فروخت انڈیکس کوگیارہ ہزار نو سو پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے لے گئی۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس آٹھ پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار آٹھ سو پچہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم چھ کروڑ شئیرز تک محدود رہا حجم کے اعتبار سے جہانگیر صدیقی کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج مندی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس آٹھ پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار ایک سو پانچ پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں نواسی کمپنیوں کے نو لاکھ پچپن ہزار پانچ سو گیارہ حصص کا کاروبارہوا۔ جن میں تیرہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، بیس کمپنیوں کے حصص میں کمی اورچھپن کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں