آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آئندہ ہفتے ملک کے بیشترعلاقے سرد ہواوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔

Jan 31, 2012 | 21:21

سفیر یاؤ جنگ
ملک میں سردی کی شدت کم ہونے کے باعث موسم انتہائی خوشگوارہوگیا ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اورمالاکنڈ ڈویڑن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش قلات میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم کشمیراورگلگت بلتستان میںچند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیرتک ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اورمیدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کا شروع ہونے والا سلسلہ ایران سے پاکستان میں داخل ہورہا ہے۔ آئندہ ہفتے ملک کے بیشترعلاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام اور پاراچنار میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سکردو منفی نو، استور اور گوپس میں منفی آٹھ، ہنزہ منفی سات، اسلام آباد ایک، لاہور اور ملتان پانچ، کوئٹہ اور گلگت منفی چار، مظفرآباد دو، کراچی دس، پشاور چھ، مری منفی نو اور فیصل آباد میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں