”لوڈشیڈنگ“ صنعتی پیداوار 60فیصد گر گئی، معاشی نمو میں اضافہ کا امکان ختم

Jan 31, 2012

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں رواں مالی سال کے دوران بجلی و گیس کی شدید قلت اور لوڈشیڈنگ سے معاشی نمو کی شرح میں اضافہ کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی کے بازاروں میں بھی مندا شدت اختیار کر گیا ہے۔ شہر کے تمام تجارتی مراکز، بازار اور تھوک مارکیٹیں ویران ہو گئی ہیں۔ تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ برآمدات میں کمی، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے صنعتی پیداوار میں کمی کے باعث تھوک مارکیٹوں سے صنعتی خام مال کی خریداری برائے نام رہ گئی ہے صنعتوں کی پیداوار میں 60فیصد تک کمی ہو گئی ہے اور اربوں روپے کے برآمدی آرڈرز منسوخ ہو گئے ہیں۔
مزیدخبریں