کراچی، لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 77.21پوائنٹس کمی پر 11900کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ کر 11883.01کی نچلی سطح پر پہنچ گیا سرمایہ کاری مالیت میں 20ارب 20کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار غیر یقینی سے دوچار رہا۔ سرمایہ کاروں نے موجودہ حالات میں نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا۔ بیشتر حصص پرافٹ ٹیکنگ پر فروخت کر کے سرمایہ کے انخلاءمیں سرگرداں رہے۔