ایران کیساتھ منصوبوں کو جلد حتمی شکل دی جائے: صدر زرداری

اسلام آباد (آن لائن) صدر زرداری نے پاک اےرانی منصوبوں کو جلد حتمی شکل دےنے کی ضرورت پر زور دےتے ہوئے کہا ہے کہ پاک اےران منصوبوں بالخصوص توانائی سےکٹر ٹرانسپورٹےشن تجارت اور اقتصادی سرگرمےوں کو دو طرفہ تعاون کے ذرےعے فروغ دےتے ہوئے ان کو جلد حتمی شکل دی جائے، ان خےالات کا اظہار انہوں نے اےرانی سپرےم لےڈر کے سےنئر مشےر برائے بےن الاقوامی امور علی اکبر ولاےتی کی سربراہی مےں وفد سے ملاقات کے موقع پر کےا، ثناءنیوز + اے پی پی کے مطابق صدر آصف علی زرداری سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے کل برطانیہ جائیں گے  جبکہ صدر زرداری سے مختلف ممالک کیلئے پاکستان کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن