لاہور (نوائے وقت نےوز) امریکہ میں سکھوں کے رہنما ڈاکٹر امر جیت سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی جمہوریت ایک ڈھکوسلہ ہے آج بھی انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجاب اور کشمیر جانے کی اجازت نہیں۔بھارت میں سکھ مذہب کے پیروکاروں کے قتل عام کے مناظر آج بھی ہماری نظروں کے سامنے ہیں ۔ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی ڈاکٹر امر جیت سنگھ نے کہا 1984میں ہمارے لوگوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے زخم آج بھی تازہ ہیں ڈاکٹر امر جیت سنگھ نے کہاکہ جس طرح ہندو''راون'' کو ہزاروں سال بعد بھی نہیں بھول پائے تو ہم کس طرح 1984ءمیں سکھ قوم کے قتل عام کو بھلاسکتے ہیں۔
ہندو ہزاروں سال بعد بھی راون کو نہیں بھول پائے‘ ہم84 ءمیں سکھوں کا قتل عام کیسے بھلا دیں: امر جیت سنگھ
Jan 31, 2013