بدھ کو اس لحاظ سے غےر معمولی اہمےت حاصل ہے کہ کم و بےش پوری قومی اسمبلی پارلےمنٹ ہاﺅس کے صدر دروازے کے سامنے کلمہ طےبہ کے سائے مےں اکٹھی تھی پہلی بار اےک جمہوری سےٹ اپ کے تحت قومی اسمبلی اپنی آئےنی مدت پوری کرنے کو جا رہی ہے اس موقع پر اےک ےادگاری فوٹو سےشن کا اہتمام کےا گےا ۔ بعض ارکان کے چہرے اترے ہوئے تھے۔ امیر علی شاہ جاموٹ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، وزےراعظم راجہ پروےز اشرف دیر سے آئے ، چوہدری نثار علی خان نے الیکشن کمشن کو خط لکھ کر انتخابات سے قبل چاروں صوبوں کے گورنرز سمیت 27 اہم شخصیات اور افسران کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔