اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے لیجنڈری چیس پلیئر محمود لودھی آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول ایشین زونل چیس چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ چیمپئن شپ 2 سے 9 فروری تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔ چیس فیڈریشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محمود لودھی کو ان کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کےلئے منتخب کیا گیا ہے۔