اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

Jan 31, 2013


جکارتہ (سپورٹس ڈیسک) ملائیشین ہاکی فیڈریشن نے 9 سے 17 مارچ تک کھیلے جانے والے 22 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 12 مارچ کو ہو گا۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 9 مارچ سے 17 مارچ تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا‘ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ کے درمیان 9 مارچ کو ہو گا۔ پاکستانی ٹیم 10 مارچ کو آسٹریلیا‘ 12 مارچ کو روایتی حریف بھارت‘ 14 مارچ کو ملائیشیا اور 16 مارچ کو جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں