عوامی اُمنگوں کے مطابق منشور بناکر انتحابی میدان میں آئیں گے: شجاعت، مشاہد

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی وحدت، استحکام اور ترقی کی ضامن ہے،آئندہ انتخابات میں عوامی اُمنگوں کے مطابق منشور بنا کر میدان میں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاﺅس میں سینیٹر ایس ایم ظفر کی سربراہی میں پارٹی کی منشور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ منشور کمیٹی کے اجلاس کے آغاز میں چودھری شجاعت حسین صدر کی نشست سے اُٹھ کر ممبران کے ساتھ جا بیٹھے اور کہا کہ میں ایک منشور کمیٹی کے ایک رکن کی حیثیت سے شامل ہوا ہوں، اجلاس میں سینیٹر کامل علی آغا، میر نصیر خان مینگل، ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے منشور کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن