لاہور ( این این آئی) اداکارہ حیا ءعلی نے کہا ہے کہ غیر ملکی ڈراموں کی یلغار سے پاکستانی اداکاروں کو بےروزگاری میں اضافہ ہو گا ،اس طرح کے اقدامات پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو برباد کرنے کی سازش ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر اس صورتحال کا فوری تدراک نہ کیا گیا تو آنے والے وقتوں میں لوگ پاکستانی فنکاروں کے نام بھی بھول جائیں گے اور فلم انڈسٹری کی طرح ڈرامہ انڈسٹری بھی تباہی کا شکار ہو جائیگی ۔ حیاءعلی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کے لئے بروقت اورٹھوس اقدامات کئے جائیں اگر اس جانب توجہ نہ دی گئی تو پھر پچھتانے کے سوا ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں بچے گا ۔