اسلام آباد (وقائع نگار) چیف کمشنر اسلام آباد نے فرانزک لبیارٹری کی جانب سے نیب کے تفتیشی آفیسر کامران فیصل کی پراسرار موت کا معمہ حل کرنے کے لئے اس کی قبر کشائی کی درخواست منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق دو دن قبل پنجاب کی فرانزک لیبارٹری نے کامران فیصل کی پراسرار موت کا تعین کرنے کے لئے اسلام آباد پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے نمونہ جات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو درخواست کی تھی کہ کامران فیصل نے جس پنکھے سے جھول کر خودکشی کی ہے وہ سیلنگ فین اور پھندے کے طور پر استعمال ہونے والے اوزار بندکو لیبارٹری بھیجا جائے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد کامران فیصل کی باڈی کے نمونہ جات کے حصول کے لئے قبر کشائی کی جائے گی۔