پی آئی سی میں ہلاکتوں کا سبب بننے والی دوا پر پابندی، ٹائنو سیرپ کی رجسٹریشن بھی منسوخ


اسلام آباد (وقائع نگار/ این این آئی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے درجنوں شہریوں کی موت کا سبب بننے والے کھانسی سیرپ بنانے والی تین فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے لائسنس ایک سال کے لئے معطل کر دئیے ہیں جبکہ پی آئی سی میں 100سے زائد افراد کی موت کا سبب بننے والی دوا پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ ٹائنو سیرپ کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈریپ کے ڈرگ لائسنسنگ بورڈ کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ پنجاب میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران درجنوں شہریوں کی موت کا سبب بننے والے کھانسی سیرپ کے معاملے کو زیرغور لایا گیا بورڈ نے ٹائنو سیرپ بنانے والی ریکو فارما سمیت آئیسو ٹیب اور ایتھنول سیرپ بنانے والی دو دیگر ادویہ ساز کمپنیوں کے لائسنس ایک سال کے لئے معطل کر دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...