پھالیہ (نامہ نگار) سیدھے سادھے جائیداد کے مسئلہ کو خواہ مخواہ سیاسی رنگ دے کر پنجاب حکومت پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ جن کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ میں نے اپنے ہی گھر میں داخل ہونا چاہا تو مجھے اسلحہ کے زور پر باہر روک دیا گیا، میری اینکسی کو تالے لگا دئیے گئے۔ میری ذاتی زمین پر جاری تعمیراتی کام کو مسلح افرادکی مدد سے رو ک دیا گیا لیکن یہ اوچھے ہتھکنڈے مجھے میرے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے خدمت کا جو سلسلہ میرے خاندان نے شروع کیا اور جس طرح سے میرے والد جاوید اکبر چودھری نے عوام کی بھلائی کے لئے دن رات ایک کیا اسی طرح میں بھی اس مقصد کو زندہ رکھوں گا اور سیاست برائے خدمت کے سلوگن کے عین مطابق عوام کی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چودھری حامد ناصر چٹھہ کے داماد یاسر جاوید چودھری نے اپنے چچا سابق ضلع ناظم ریاض اصغر چودھری کی گذشتہ روز کی پریس کانفرنس کے جواب میں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاہڑیانوالی ہاﺅس میں لگی ہوئی ایک بھی اینٹ اور ایک بھی پیسہ ان کے والد جاوید اکبر چودھری کے سوا کسی نے نہیں لگایا۔ انہوں نے چودھری شجاعت کے اس بیان کی کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ گھر میری ہمشیرہ کا ہے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلڈنگ 1989-90ءمیں میرے والد جاوید اکبر چودھری نے خالصتاً ذاتی گرہ سے بنوائی اور مروتاً سب کو رہنے کا حق دیا۔ آج بھی پاہڑیانوالی ہاﺅس کی ویلتھ ٹیکس سٹیٹمنٹ ہمارے نام سے جمع ہوتی ہے اور یہ سارے علاقے پر عیاں ہے کہ یہ گھر چودھری شجاعت حسین کی ہمشیرہ کا نہیں بلکہ میرے والد جاوید اکبر چودھری کا ہے اور اس سے بڑھ کر کیا ہو گا کہ میرے والد گرامی کی قبر بھی اسی ہاﺅس میں موجود ہے۔ انہوں نے پاہڑیانوالی ہاﺅس کی فرد دکھاتے ہوئے کہا کہ زمین میرے والد، میرے چچا ریاض اصغر اور پرویز اختر کی مشترکہ ملکیت ہے، میرے والد کا حصہ میری ملکیت ہے، میرا کوئی دعویٰ نہیں ہے کہ یہ لوگ اس گھر سے نکل کر چلے جائیں میرا تو بس اتنا مطالبہ ہے کہ مجھے بھی اپنے گھر میں رہنے دیا جائے۔ خاندانی مسئلے کو اچھے انداز میں حل کرنے کے لئے میں نے ذاتی طور پر سلیم نامی شخص سے چار کنال زمین خرید کر اس پر ادارہ تعمیر کرنا چاہا تو اسے بھی اسلحے کے زور پر روک دیا گیا وہاں پر لگے ہوئے مستری اور مزدوروں کو قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں گئیں اور کہا گیا کہ اگر یاسر جاوید یہاں پر نظر آیا تو اسے بھی گولی مار دےں گے۔ میں اپنے چچا ریاض اصغر چودھری سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ میری ذاتی انیکسی کے تالوں پر تالے کیوں لگائے گئے۔ انہوں نے مجھے آئندہ الیکشن سے باز رکھنے کے لئے اپنے بھائی پرویز اختر کے ذریعے دھمکیاں کیوں دلوائیں۔ میں نے قانونی طور پر اپنے گھر میں داخل ہونے کے لئے ڈی پی او منڈی بہاﺅ الدین امیر تیمور کو باقاعدہ درخواست دی جس کے تحت پولیس نے میری مدد کی ہے۔ میں مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے آئندہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 117 کا امیدوار ہوں اور دراصل یہ وہ مسئلہ ہے کہ جس کی بنیاد پر میری راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں لیکن مخالفین سن لیں کہ میں خدمت، تبدیلی اور عوام کی خدمت کا جو مشن لے کر آیا ہوں اسے ہر صورت میں مکمل کروں گا۔ دریں اثناءتھانہ پاہڑیا نوالی پولیس نے یاسر جاوید چودھری کی درخواست پر اس کی ذاتی زمین میں تعمیراتی کام اسلحہ کے زور پر روکنے، مستریوں اور مزدوروں کو قتل و سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور یاسر جاوید کو فائرنگ کر کے دھمکیوں کے الزام میں سابق ضلع ناظم ریاض اصغر چودھری، ان کے بھائی پرویز اختر چودھری اور پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
لاکھوں کی وارداتیں، شہری 8 کاروں اور 11 موٹر سائیکلوں سے محروم
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اورچوروںنے وارداتوں مےں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالےت کی نقدی، زیورات ، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان سے لوٹ لےا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے ڈیفنس میں شاہ رخ کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر 25لاکھ روپے مالیت، فیکٹری اےرےا ستارہ کالونی مےں ضمیر خان کے گھر سے10لاکھ نقدی، زیورات، ڈاکوو¿ں نے نواں کوٹ بی بلاک سبزہ زار مےں شرجیل اور ا س کی فیملی سے سا ڑھے تےن لاکھ روپے مالےت، نواب ٹاو¿ن پی سی ایس آئی آر کے قریب فاروق اور اس کی فیملی سے اڑھا ئی لاکھ، جوہر ٹاﺅن ایف ٹو مےں رزاق اور اس کی فیملی سے اڑھا ئی لاکھ، شمالی چھاﺅنی میں مسز الطاف سے ایک لاکھ نقدی، زیورات اور موبائل لوٹ لئے۔ڈاکوو¿ں نے نو لکھا دو مو ریہ پل سرکلر روڈ پر حسن ارشد سے کار اور ہزاروں روپے نقدی، فیکٹری اےرےا والٹن روڈ پر واقع پا کستان پوسٹ کے دفتر سے تےن لاکھ روپے سرکا ری کیش اور عملہ سے دو موبائل،گرین ٹاﺅن حسن پارک مےں غضنفر سے ایک لاکھ روپے اور مو ٹر سا ئیکل، قائد اعظم انڈسٹریل اےرےا رحمت آئی ہسپتال کے سامنے لقمان سے موٹر سا ئیکل اور 20ہزار، مصطفی ٹاﺅ ن میں فریاد سے 50ہزار اورموبائل، اچھرہ میں اےک چائے کی پتی تےار کرے والی کمپنی کے سیل مین اکبر سے 45ہزار، سمن آباد مین روڈ پر واقع سلیم اختر کے شو روم سے 25ہزار روپے،کوٹ لکھپت بو ستان کالونی مےں ساجد اورا س کے دو دو ستوں سے بیس ہزار روپے لوٹ لئے جبکہ مذکورہ افراد موبائل فونز سے بھی محروم ہو گئے۔ چوروں نے شما لی چھاﺅنی لاہور روڈ پر واقع اشتےاق کی دکان سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لےا۔چوروں نے شاہدرہ سے عارف ،شادباغ سے اشرف ،مغلپورہ سے عبدالقادر،گلشن اقبال سے وسیم ،گلشن رراوی سے ولید ،مصطفیٰ آباد سے طاہر بشیر اور سدرہ ،ڈیفنس اے سے آصف کی گاڑیاں جبکہ ہنجروال سے عبدالستار ،شمالی چھاﺅنی سے فرید اور راشد ،جنوبی چھاﺅنی سے فریاد،فیصل ٹاﺅن سے مدثر ،نشتر کالونی سے اکرم ،اقبال ٹاﺅن سے اسد ،سول لائن سے لیاقت ،ریس کورس سے عبدالمنان ،مزنگ سے منصور کی موٹر سائکلیں چوری کرلےں۔
جائےداد تنازعہ: چودھری شجاعت کے بہنوئی ریاض اختر سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ
Jan 31, 2013