موجودہ انتخابی نظام میں بہت زیادہ اصلاحات کی ضرورت ہے:جعفریہ الائنس

Jan 31, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لانگ مارچ اور دھرنے قتل و غارت دہشت گردی، فرقہ واریت اور مہنگائی اور بدامنی کے خلاف ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ وسابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے آغا مظہر حسین شہیدی، کرنل سید منظور حسین بخاری اور سید شاہد عباس کاظمی کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عباس کمیلی نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام میں بہت زیادہ اصلاحات کی ضرورت اس موقع پر اگر قائد اعظم بھی آجائیں تو اس فرسودہ سسٹم کی وجہ سے الیکشن نہیں جیت سکیں گے،ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت قائم ہے۔ 

مزیدخبریں