زرداری، گیلانی نئے صوبے کے قیام پر سیاسی ڈرامہ کر رہے ہیں: شاہ محمود

Jan 31, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے صدر آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی نئے صوبے کے قیام پر سیاسی ڈرامہ کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نیا صوبہ نہیں بنانا چاہتی، صرف ووٹوں کے حصول کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ سب عوام کو بے وقوف بنانے کے بہانے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے ایڈوائزر فاروق ارشد کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان، نذیر چوہان، اشفاق صفدر تارڑ، ڈاکٹر ثانیہ چودھری ودیگر رہنما موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا جنوبی نپجاب کے عوام کو الگ شناخت اور محرومیوں کا ازالہ کیا جانا چاہئے۔ متنازعہ صوبے کی وجہ میانوالی اور بھکر سمیت ڈیرہ غازی خان میں احتجاج کیا جا رہا ہے اس پر تو حکومت کے حلیف بھی قائل نہیں ہیں۔

مزیدخبریں