کراچی (سالک مجید / وقائع نگار) حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے حالیہ اقدامات اور بعض بیانات سے سخت ناراض ہے اور پارٹی کے اندر رحمن ملک کے جارحانہ روئیے پر مبنی بیانات کی وجہ سے کافی بے چینی پائی جاتی ہے اور رحمن ملک سے ناراض وزراء اور پارٹی عہدیداروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کی اعلی قیادت نے براہ راست وفاقی وزیر داخلہ رحمن اے ملک سے بعض بیانات پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں میڈیا میں حساس اداروں اور حساس معلومات کے بارے میں بولتے ہوئے انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رحمن ملک کے جارحانہ بیانات سے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت ناراض
Jan 31, 2013